ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں اسیران کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے تعاون سے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 24 جون 2021 17:34

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں اسیران کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے تعاون سے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور اس وقت تک 19سال سے 29سال تک 170اسیران ، 30سال سے 39سال تک 253اسیران ، 40سال سے 48سال تک کے 143اسیران ، 50سال سے 60سال تک کے ، 76اسیران اور 60سال سے زائد عمر کے 39اسیران ٹوٹل 681اسیران کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)



جبکہ 181سٹاف ممبران اور ان کے ساتھ رہائش پذیر فیملی ممبران کو بھی کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ باقی اسیران ممبرز کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ۔ اور بعد از حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام اسیران و سٹاف ممبران کو محکمہ صحت کے تعاون سے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن مکمل کر لی جائے گی 

متعلقہ عنوان :