محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کپاس کے حوالے سے کسان سیمینار کا انعقاد،

محکمہ زراعت کی ہدایت پر فیلڈ اسسٹنٹ زراعت ٹھٹھہ صادق آباد زاہد حسین، اختر رحمن کی طرف سے چک نمبر 117,118 دس آر میں کسان سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:41

محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کپاس کے حوالے سے کسان سیمینار کا انعقاد،
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کپاس کے حوالے سے کسان سیمینار کا انعقاد، محکمہ زراعت کی ہدایت پر فیلڈ اسسٹنٹ زراعت ٹھٹھہ صادق آباد زاہد حسین، اختر رحمن کی طرف سے چک نمبر 117,118 دس آر میں کسان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں کو کپاس کی فصل پر بیماریوں کے حملے، تدارک کھادوں کے استعمال، کسان کارڈ کے حوالے سے مفید مشورے دئیے گئے اور کسانوں کو کسان کارڈ رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، زراعت فیلڈ اسسٹنٹ زاہد حسین نے کہاکہ کپاس کی فصل پر بیماریوں کا حملہ و تدارک جڑی بوٹیوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،کھادوں سپرے کا متوازن استعمال اچھی پیدوار کا ضامن ہے، انہوں نے کہا کسان کا پنجاب حکومت کا کسان دوست اقدام ہے جس کی بدولت کاشتکار بیج کھاد سپرے پر خصوصی سبسڈی سے مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :