اپوزیشن کی اچھل کودبیکار: بجٹ بھاری اکثریت سے منظور ہو گا‘فردوس عاشق
اپوزیشن کی تمام تحاریک التوامسترد، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جعلی راجکماری نے شام کو ہی ظلِ سبحانی کی واپسی کی بات کر کے مان لیا کہ وہ بیمار نہیں‘ظلِ سبحانی کی اپیلیں خارج کر کے انہیں مفرور قرار دیا جانا حق کی جیت ہے‘پنجاب اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو
جمعہ 25 جون 2021 18:22
(جاری ہے)
تمام تر آہ و بقا کے باوجود اپوزیشن کا ایک بھی ممبر عوامی مفاد میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں کوئی خامی نہیں نکال سکا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ایک نئے روشن اور درخشاں پنجاب کی طرف گامزن ہے۔اس بجٹ میں پنجاب کے کونے کونے میں بسنے والے گیارہ کروڑ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاگیاہے اور اس کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر چکی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کل کے فیصلے سے ایک دفعہ پھر ظل سبحانی کی کارستانیاں بے نقاب ہوئی ہیں اور وہ سیاسی بھگوڑے قرار دیئے گئے ہیں۔جعلی راجکماری نے اپنے بیان میں کہاکہ ظل سبحانی چاہیں تو شام کو ہی واپس آجائیں ۔بالآخر سچ ان کے منہ سے نکل گیا اور بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی کو کوئی مرض لاحق نہیں انہیں صرف اقتدار سے دوری کا مرض ہے۔انہیں عوام یا ملکی مفادات سے کوئی غرض نہیں بلکہ اپنے خاندان اور ذاتیات سے غرض ہے۔نوازشریف کی اپیل کا خارج ہونا اور انہیں اشتہاری قرار دیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ حق کی جیت ہوئی ہے۔عوام کو بے وقوف بنانے کی ہر کوشش بے نقاب ہوئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس صدی کا سب سے بڑا لطیفہ یہ ہے کہ ظل سبحانی دوم کے چشم و چراغ کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے اکائونٹ میں اربوں روپے کون جمع کروا گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول فیصلہ طے کر لیں کہ سیاست کے کھلاڑی وہ ہیں یا ان کے والد۔دونوں میں سے کون سیاسی فیصلے کرنے کا حق رکھتا ہے۔عمران خان کے مورچے میں بیٹھ کر میری اپوزیشن کے مورچوں پر کڑی نظر ہے مگر میں اپنی پارٹی نہیں بدلوں گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.