نواز شریف جیل توڑ کر باہر نہیں گئے حکومت نے بھیجا، رانا ثنا اللّٰہ

ہسپتال اور ڈاکٹر نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے، جس پر کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانیکی اجازت دی، گفتگو

جمعہ 25 جون 2021 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل توڑ کر نہیں گئے، حکومت نے خود انہیں باہر بھیجا ہے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت انصاف کی توقع صرف جہانگیر ترین، زلفی بخاری اور عامر کیانی کو ہی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جس مقدمے میں 6 ماہ جیل میں گزارے کوئی بتاسکتا ہے وہ مقدمہ کیا تھا ، یہ ایوانوں پر مسلط ہوکر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف جیل توڑکر نہیں گئے حکومت نے باہر بھیجا ہے، سابق وزیر اعظم نیب کی تحویل میں تھے تو ان کی صحت خراب ہوئی۔اٴْن کا کہنا تھاکہ ان کے ہسپتال اور ڈاکٹر نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے، جس پر کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانیکی اجازت دی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہماریساتھ ناانصافی ہوئی اور اب بھی ظلم ہورہا ہے جبکہ چار سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی انہی ٹرانزیکشن کو یہ منی لانڈرنگ بنا رہے تھے، کاروباری ٹرانزیکشن کو الجھایا جارہا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ شریف فیملی کا بزنس سلمان شہباز دیکھ رہے تھے، اگر سلمان شہباز کو انصاف ملے گا تو وہ یہاں آکر حقائق سامنے رکھ دیں گے، شہباز شریف اس امید پر ہیں کہ شاید میرے ساتھ انصاف ہوگا۔