آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کیلئے رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دیا

جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے

ہفتہ 26 جون 2021 16:52

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کیلئے رہنمائوں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2021ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے حوالے سے مرکزی رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ وسطی پنجاب میں قمر زمان کائرہ ، حسن مرتضی، چوہدری منظور ،اورنگزیب برکی اور قاسم ضیا ء کو اہم ذمہ داریاں دیدی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ ماہ میں دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے جبکہ آزادکشمیرکی انتخابی مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔