کراچی،سرجانی ٹائون سے سی آئی اے پولیس نے چاچو گینگ کے چار اسٹریٹ کرمنل کوگرفتارکرلیا

پولیس کاشہرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران29ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں اور گٹکا برآمد کرنے کا دعوی

منگل 29 جون 2021 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2021ء) شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹائون سے سی آئی اے پولیس نے چاچو گینگ کے چار اسٹریٹ کرمنل کوگرفتارکرلیاجبکہ پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث29ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،چھالیہ اور گٹکا برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے سرجانی ٹائون میں چھاپہ مار کرچار اسٹریٹ کرمنل سرفراز، فیصل، صابر اور دانش کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ناظم آباد پولیس نے اشتہاری و مفرور ملزمان قرار علی ولد سمیع اور محمد ثاقب ولد محمد فقیرا کو گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل نجیب اللہ ولد شاہ محمد اورگٹکا ماوا فروش محمد فاروق ولد محمد رئیس کو حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش عاشق عرف شوکت ولد اللہ یار اور بائیک کار لفٹرناصر ولد محمد نواز کو جوہر آباد اور تیموریہ پولیس نے بائیک لفٹرز ایاز ولد حکیم ، صادق ولد گل محمد ، عتیق احمد ولد حنیف احمداور محمد شاہد عرف شان ولد محمد سلطان،محمد رفیق عرف شیر خان اور منشیات فروش تقویم گل ولد مظہر حسین کو گرفتار کرلیا لانڈھی پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا بنانے و فروخت کرنے والیا سد قریشی عرف کاکو کو چاکیواڑہ پولیس نے تین منشیات فروش محمد رفیق عرف شیر خان ولد محمد یوسف اور حسن ولد علی اکبر کوجمشید کوارٹر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرکے چرس برآمدبلال کالونی پولیس نے تین ملزمان صادق، حسن اور ریاض، گلبرگ پولیس نے دو ملزمان محمد سہیل عرف دتو اورانیس، پاپوشنگر پولیس نے 5 ملزمان عمران عرف منا ،نور گل ،شفقت ،عابد اور عبدالماجد،ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک ملزم محمد اسامہ ملک ،شارع نور جہاں پولیس نے ایک ملزم محمد سجاد کو گرفتارکرکے اسلحہ ومسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

کورنگی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروش ، گٹکا ماوا فروش ، پانی کا غیر قانونی کنکشن کرنے والے ، بھنگ بنانے اور بیچنے والے عادی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 سٹریٹ کریمنل ، منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع 02 پسٹل ، ایک عدد موٹر سائیکل ، چرس بھنگ ، ہیروئن ، پانی کی موٹر ، بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد برآمدگی کے گرفتار کر لیا