سربراہ پاک فضائیہ کا فضائی مشق "اناطولین ایگل۔2021" کا معائنہ

ایسی مشقیں مابین ہم آہنگی اور تعاون کے حصول میں بے حد مؤثر ثابت ہوتی ہیں، ایئرچیف

جمعرات 1 جولائی 2021 21:42

سربراہ پاک فضائیہ کا فضائی مشق "اناطولین ایگل۔2021" کا معائنہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) سربراہ پاک فضائیہ نے فضائی مشق "اناطولین ایگل۔2021" کا معائنہ کیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کو فضائی مشق کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کی مشق میں شامل ایئرکریو کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔

اثاثوں کی ہم آہنگی اور انکے فضائی آپریشنز کے دوران موثر استعمال کے لئے تربیت ایک اہم جزو ہے۔

(جاری ہے)

ایئر چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا اس طرز کی مشقیں دوست ممالک کی افواج کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کے حصول میں بے حد مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اناطولین ایگل مشقیں ترکی اور پاکستان میں ہر سال باری باری منعقد کی جاتی ہیں۔فضائی مشق میں ترکی، آذربائیجان، پاکستان اور قطر کی فضائی افواج نے شرکت کی ۔ پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل تھا ۔ مشق کا مقصد حصہ لینے والی فضائی افواج کے مابین باہمی آپریشنل استعداد کو فروغ دینا ہے۔