رومنٹک میوزیکل فلم ’’ سینڈریلا ’’ کا ٹریلر جاری

جمعہ 2 جولائی 2021 11:25

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء)افسانوی رومنٹک کہانی سینڈریلا کا ٹیزر ٹریلر پرستاروں کے لیے پیش کردیا گیا۔ دل کو چھولینے والی سینڈریلا کی کہانی ہر دور میں پسند کی گئی ۔

(جاری ہے)

کمیلا کبیلو بنی ہیں سینڈریلا جبکہ ماڈرن دور کا پس منظر رچایا گیا ہے جس میں میوزک کا تڑکا بھی لگا ہے۔ ایک کم سن اور معصوم لڑکی کی یہ داستان پردہ سیمیں کی جب زینت بنے گی تو کہا جارہاہے کہ یقینی طور پر کامیابی اس کے قدم چومے گی ۔