Live Updates

مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کردی

منگل 6 جولائی 2021 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) مقامی عدالت نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزارِ قائد کی جالی کو نقصان پہنچایا۔ لیگی رہنماوں نے شدید نعرے بازی کرکے مزار کا تقدس پامال کیا،ملزمان نے مزار کے جالی توڑی اور نقصان بھی پہنچایا، ملزمان کیخلاف دفعہ فوجداری کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے واقعے کی ویڈیو شواہد بھی جمع کرلئے گئے۔ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم اورنگزیب اور دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ کیپٹن صفدر اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ عدالت نے معاملے سے متعلق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات