لارڈ میئر بلدیہ لاہور کی دائر کردہ توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار اعتراض ختم

جمعہ 9 جولائی 2021 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کرنل (ر) مبشر جاوید نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عائد اعتراض دور کئے جانے کے بعد عدالت میں پیش کئے۔