نیب کا رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ،ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار

جمعہ 9 جولائی 2021 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیارکرلی، نیب نیاپنی اپیل میں راناثناللہ کوفریق بنایاہے۔نیب اپیل میں کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت کنفرم کی، راناثنااللہ کیاثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ، سپریم کورٹ ضمانت منظورکرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔