خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق کی حافظ سلمان بٹ مرحوم کے گھر آمد / اظہار تعزیت

ہفتہ 10 جولائی 2021 23:04

خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق کی حافظ سلمان بٹ مرحوم کے گھر آمد / اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف حافظ سلمان بٹ مرحوم کے گھر آئے اور ان کی وفات پر ان کے بھائی عمران بٹ ، حافظ سلمان بٹ مرحوم کے بیٹوں حسان بن سلمان اور جبران بن سلمان سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ، رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے ۔ خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر حافظ سلمان بٹ کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ حافظ سلمان بٹ سیاسی کارکنوں اور محنت کشوں کے دست و بازو تھے ۔ وہ جرأت و استقامت کا مینارتھے ۔ حافظ سلمان بٹ کی قومی سیاست ، مزدوروں اور کھیل کے میدانوں میں گرانقدر خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ۔