ایل این جی ریفرنس پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت 27 جولائی تک ملتوی

منگل 13 جولائی 2021 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت 27 جولائی تک ملتوی کرد ی گئی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔ وکیل شریک ملزم نے کہاکہ پاکستان بار کونسل کی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے جس کے بعد سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی گئی