ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

منگل 13 جولائی 2021 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) حتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر پیش ہوئے۔ عدالتی احکامات پر گواہ اشفاق حسین ویڈیو لنک پر موجود رہے تاہم پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے کارروائی موخر کردی۔ عدالت نے گواہ کے بیان کو آئندہ سماعت پر قلمبند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔