Live Updates

بنجوسہ جھیل پر مریم نواز کے لیے ’آئی لو یو‘ کے نعرے

’آئی لو یو ٹو‘ مریم نواز کا محبت بھرا جواب ، ’ہائی بڈی‘ کہتے ہوئے پرویز رشید کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 جولائی 2021 14:09

بنجوسہ جھیل پر مریم نواز کے لیے ’آئی لو یو‘ کے نعرے
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین،14جولائی 2021) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ریلیوں سے خطاب کر کے کارکنان کا جوش بڑھا رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے آج بنجوسہ جھیل کے مقام سے خوبصورت تصاویر شئیر کی گئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔مریم نواز کا تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے یہاں ہر منٹ میں تازگی مل رہی ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لیگی رہنما پرویز رشید کے ساتھ بھی تصویر شئیر کی اور انہیں اپنا ’بڈی ‘ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بنجوسہ جھیل پر سیر کے لیے آئے لوگ بھی مریم نواز کو دیکھ کر خوش ہو گئے۔کراچی سے آئے سیاحوں نے مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جب کہ مریم نواز نے بھی ان سے گپ شپ کی۔
مریم نواز کے لیے لوگوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ لو یو‘ کے نعرے بھی لگائے۔جبکہ مریم نواز نے ’آئی لو یو ٹو ‘ کہہ کر چاہنے والوں کی محبت کا جواب دیا۔
۔اس موقع پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے ہمراہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز ان دونوں آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور حکومت پر بھی سخت تنقید کر رہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات