شپنگ لائینز ایکسپورٹرز کو خالی کنٹینر دینے میں ناکام ہوگیا ہے ‘عماد رضا

ایکسپورٹرز کی شپمنٹس لیٹ ہونے پر بھاری جرمانے یا شپمینٹس کینسل ہونے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں

جمعہ 16 جولائی 2021 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز فیروز پور روڈ ایسوسی ایشن(میفرا) کے چیئرمین سید عماد رضا نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زیدی سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شپنگ لائینز ایکسپورٹر کو خالی کنٹینر دنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس سے ملکی ایکسپورٹ کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے ۔

ایکسپورٹر کی شپمنٹس کراچی کے ویئر ہائوسز میں تین ہفتے سے پڑی ہیں جس سے ایکسپورٹرز کی شپمنٹس لیٹ ہونے پر ایکسپورٹرز کو بھاری جرمانے یا شپمینٹس کینسل کردینے کے خدشات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں جس سے برآمدات کنندگان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں اربوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز فیروز پور روڈ ایسوسی ایشن(میفرا)کے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید عماد رضا نے کہا کہ خالی کنٹینر نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز کی شپمینٹس لیٹ ہونے کا کسی نے نوٹس نہیں لیا لہذا ایکسپورٹر وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سمندر ی امور علی حیدر زیدی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ایکسپورٹر کو خالی کنٹینر فراہم کیے جائیں تاکہ ایکسپورٹرز اپنی شپمنٹس ٹائع سے متعلقہ ممالک کو بھیج سکیں اور حکومت کے برآمدات کے اہداف کو پورا کرنے میں مددگا رثابت ہوں ۔