الیکشن کمیشن بلوچستان کے پسماندہ اور دور رراز علاقوں کے لوگوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے پر عزم ہے، ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی

جمعہ 16 جولائی 2021 16:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ نہ صرف شہروں بلکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ انتخابی عمل میں شامل ہوسکیں اور صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ ڈی ویک کمیٹیوں کے زریعے الیکشن کمیشن کے افیسران سیول سوسائٹی، میڈیا، اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کے اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں خواتین اور مرد ووٹرز کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے تمام شماریاتی بلاک کوڈز کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان بلاکوں میں نادرا کے اشتراک سے ایم۔آر۔ویز بھجے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کے شناختی کارڈز بنائے جا سکیں اور پھر انکا انتخابی فہرستوں میں اندراج ہوسکے۔ علاوہ از ایں معزور افراد، خواجہ سراہوں اور اقلیتوں کو انتخابی علم میں شامل کرنے کیلئے جینڈر اینڈ ڈس ایبلٹی الیکٹورل ورکنگ گرپ صوبہ میں سیول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے بلوچستان میں 25 جولائی کو ہونے والے آزاد جموں اور کشمیر اور 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ممبر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ جس پر انہوں نے اطمنان کا اظہار کیا۔