القادر فاؤنڈیشن کا مفت ایمزون تربیتی کورس کروانے کا عزم

بالخصوص نوجوانوں کو آن لائن بزنس سکھا کر پاں پر کھڑا کیا جائے گا ،غلام ہاشم نورانی بین الاقوامی تجارتی اداروں سے خط و کتابت کے لیے انگریزی زبان کے کورس بھی مفت کروائیںگے،عامر مدنی رضا

جمعہ 16 جولائی 2021 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) القادر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بین الاقوامی آن لائن تجارت سے پاکستان کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کومنسلک کرنے کے لیے ایکسٹریم کامرس کے ساتھ معاہدہ برائے مفاہمت (ایم او یو)پر دستخط کردیئے ہیں ۔ایم او یو پر دستخط گذشتہ سہہ پہر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں القادر فاؤنڈیشن کی جانب سے چیئرمین غلام ہاشم نورانی جبکہ ایکسٹریم کامرس کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر حمیر علی نے کیے ۔

بعد ازاں دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ۔تقریب میں معروف بلڈر الطاف طائی ،اشفاق موتی والا ،عبدالصمد بڈھانی ،سراج نگریا ،خرم عبدالرزاق اور دیگر معروف شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فانڈیشن کے چیئرمین غلام ہاشم نورانی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 60فیصد ہے اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا استعمال کرکے ملک کا زرمبادلہ بڑھایا جائے اور ملک کے اکثر پسماندہ خاندانوں کو سہارا دیا جائے تاکہ یہ خاندان خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے کے بجائے خود انحصاری کی طرف آئیں ۔

(جاری ہے)

غلام ہاشم نورانی نے کہا کہ القادر فانڈیشن لوگوں کو کھانا بھی کھلاتی ہے لیکن وہ صرف ابتدائی امداد ہے ہمارا اصل مقصد لوگوں کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے اہل خاندان کا سہارا بننے کے لیے تربیت دینا ہے ۔فانڈیشن کے جنرل سیکرٹری عامر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کی تربیت حاصل کرنے والے افراد کی ہر طریقے سے مدد کی جائے گی چاہے وہ لیپ ٹاپ کی فراہمی ہو یا کوئی اور طریقہ ،ہماری یہ مدد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے زیر ہدف افراد کی آمدنی لاکھوں روپے ماہانہ میں نہیں ہوجاتی ۔

درحقیقت یہ خود کفیل بنانے کا پروگرام ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسٹریم کامرس کے مسٹر کاشف نے کہا کہ امریکا میں آن لائن بزنس کا 50فیصد حصہ ایمیزون کے پاس ہے ۔آن لائن سیل ،آن لائن تجارت کے ذریعہ ہم نوجوانوں کو اس طرف لانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔انہوںنے کہا کہ ایکسٹریم کامرس نے اب نوجوانوں کے لیے اسکلز کی تعداد 50سے بڑھا کر 100کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :