13 دینی جماعتوںنے پٹرولیم مصنوعات قیمتوںمیںاضافہ مستردکردیا

سلیکٹڈجعلی ونااہل حکومت نے ملک کنگال عوام کوبدحال کردیا:تحفظ ختم نبوت الائنس

جمعہ 16 جولائی 2021 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) 13 جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میںشامل جماعتوںجے یوآئی،جے یوپی،متحدہ علماء کونسل ،جماعت اسلامی،مسلم لیگ(علمائومشائخ) ،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،خاکسارتحریک،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،چاروںمسالک علماء بورڈ،مجلس احراراسلام اورپاکستان سول سوسائٹی کے رہنمائوں پیرسلمان منیر،مولاناعبدالرئوف ملک،علامہ محمدممتازاعوان،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی ای)،مولانامحمدعاصم مخدوم،پیرجمشیداحمدنورانی،شیخ محمدنعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،پیرطارق محمودنقشبندی،مولاناحنیف حقانی،قاری محمدمنسوب رحیمی ،محمدریاض چوہدری،محمدشکیل بھٹی،سیدعامرشاہ زنجانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپٹرولیم مصنوعات اورایل پی جی کی قیمتوںمیںحالیہ ظالمانہ اضافہ کو یکسرمستردکردیاہے اورکہاہے کہ سلیکٹڈجعلی ونااہل حکومت نے ملک کوکنگال اورعوام کوبدحال کردیاہے اوراس طرح عیدالاضحی سے قبل کمرتوڑمہنگائی میںہوشربااضافہ عوام کے زخموںپرنمک پاشی کے مترادف ہے اورغریب عوام کی عیدکی خوشیاںچھین لی گئیںہیں۔

(جاری ہے)

تیل اورگیس کی قیمتوںمیںظالمانہ اضافہ سے مہنگائی کانیاطوفان آئے گااورہرشائے مہنگی ہوگی عوام پہلے ہی قمرتوڑمہنگائی کی چکی میںپس رہے تھے اورمصیبت زدہ عوام غربت وافلاس اوربے روزگاری کاشکارتھے انہیںاورزیادہ مہنگائی کاشکارکردیاگیاہے ۔ ایسالگتاہے جعلی حکمرانوںکویہ علم ہوچکاہے کہ انہیںعوام نے منتخب نہیںکیا اس لیئے وہ عوام دشمن فیصلے کررہے ہیںجو انکے مکمل سیاسی زوال کاموجب بنے گے