سرگودھا ،اسلحہ کی نمائش کر کے قانون کامذاق اڑانے والے پانچ مسلح افراد کو گرفتار کر کے حوالات بند ،مقدمات درج کر لئے گئے

ہفتہ 17 جولائی 2021 11:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سرگودھا میں اسلحہ کی نمائش کر کے قانون کا مزاق اڑانے والے پانچ مسلح افراد کو گرفتار کر کے حوالات بند اور مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی مقامات چک 42 جنو بی،بھیرہ،سکندر موڑ، پٹھانکوٹ میں پولیس نے چھاپے مار کر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسحلہ کی نمائش کر کے قانون کا مزاق اڑانے اپنے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے پر پانچ مسلح افراد عامر،تنویر،غلام علی، مقبول حسین،عامر حسن کو حراست میں لے کر تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا اور پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔