اماراتی ریاست نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کی خوش خبری دے دی
ابوظبی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ان تعطیلات کے دوران ٹول ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جائے گا
محمد عرفان ہفتہ 17 جولائی 2021 12:17
(جاری ہے)
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی بروز سوموار سے عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز ہو رہا ہے۔
اس روز سے تمام مقامات پر کار پارکنگ مفت ہو گی اور ٹول گیٹس پر بھی کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ 24 جولائی بروز ہفتہ سے رش کے اوقات صبح 7بجے سے 9 بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے کے دوران ٹول گیٹ چارجز بحال ہو جائیں گے۔ سرفیس پبلک پارکنگ مقامات پر بھی فری پارکنگ کی سہولت 19 جولائی سے 24 جولائی کی صبح 8بجے تک مفت دستیاب ہو گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام ہیپی نس سنٹرز 19 جولائی سے 25 جولائی تک بند رہیں گے۔ صارفین محکمہ ٹرانسپورٹ کی آن لائن سروسز حاصل کرنے کے اس کی ایپ 'Darb' یا ویب سائٹ تک رسائی کرکے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کال سینٹر اور ٹیکسی کال سنٹر بھی 24 گھنٹے کام کرتے رہیں گے۔سرکاری تعطیلات کے دوران مصفح انڈسٹریل زون کی پارکنگ لاٹ بھی مفت ہو گی۔ پبلک بس سروس سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.