ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء)ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر85.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.82 فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2020 کی اسی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر75.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی 2021 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر10.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو مئی 2020 کے مقابلہ میں 274.28فیصدزیادہ ہے۔مئی 2020 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا حجم 2.76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2020 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا مجموعی حجم 79.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔