غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے کیس میں سنجے دت کو سزا ہونے پر ان کیساتھ کسی فلم میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی، نانا پاٹیکر

سنجے دت نے جو جرم کیا وہ خطرناک تھا تو سزا کیوں کم کی گئی،یہ بالکل غلط ایک اداکار کیلئے الگ قانون ،غریب یا عام آدمی کیلئے الگ قانون ، سینئر اداکار

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:39

غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے کیس میں سنجے دت کو سزا ہونے پر ان کیساتھ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اور سنجے دت، دونوں نے ہی اپنے ٹیلنٹ سے اداکاری کی دٴْنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے اور دٴْنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج بھی کررہے ہیں۔ دونوں کی فلموں میں اٴْن کی اداکاری دیکھ کر ہر ایک شخص اٴْن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے تاہم نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کام نہ کرنے کی جو قسم کھائی تھی وہ ابھی تک قائم رکھی ہوئی ہے اور اب اٴْنہوں نے اس قًسم کی وجہ بھی بتادی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ سال 1993ء میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اٴْنہیں سال 2006ء میں سزا سٴْنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کچھ عرصے کے بعد سنجے دت کو ممبئی بم دھماکوں کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے کیس میں اداکار کو سزا بھگتنی پڑی تھی اور انہی وجوہات کی بناء پر نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔

نانا پاٹیکر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’وہ سنجے دت کو اٴْن کے جٴْرم کی یہی سزا دے سکتے ہیں کہ وہ اٴْن کے ساتھ کبھی کوئی کام نہ کریں‘۔بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’سنجے دت نے جو جٴْرم کیا وہ بہت خطرناک تھا تو اٴْن کی سزا کیوں کم کی گئی‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ بالکل غلط ہے کہ ایک اداکار کے لیے الگ قانون ہے اور غریب یا عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے۔‘

متعلقہ عنوان :