لاہور میں خواتین کے قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ

صوبائی دارالحکومت میں صرف 6 روز کے دوران 7خواتین کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2021ء) لاہور میں خواتین کے قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ، صوبائی دارالحکومت میں صرف 6 روز کے دوران کئی خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کا قتل عام زور پکڑتا جا رہا ہے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چھ روز کے دوران صرف لاہور میں 7خواتین کو قتل کر دیا گیا ہے قتل کی یہ وارداتیں شہر کے جن علاقوں میں رونما ہوئیں ان میں ڈیفنس ،شاد باغ،مناواں ، شیراکوٹ ،نواب ٹائون کے علاقے شامل ہیں جبکہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کھلے عام پھر رہے ہیں ۔ قتل کی ان وارداتوں میں معروف ماڈل اور ایک طالبہ کے قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :