انشاء اللہ کرونا وبا ختم ہو گی،اگلے سال ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے حج پر جائیں گے

بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا یا حج کرنا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں، کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے ، جو حج کے نظم میں نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں نہ جائے: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

ہفتہ 17 جولائی 2021 20:31

انشاء اللہ کرونا وبا ختم ہو گی،اگلے سال ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2021ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس وقت حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور منیٰ سے ہوتے ہوئے وہ عرفات کے میدان میں پہنچیں گے۔ سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے مطابق جس کو عالم اسلام کے تمام ممالک کی اور فقہا ء ، علماء کی تائید حاصل ہے ، اس سال 60 ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے جو افراد بغیر این او سی ، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے۔

بغیر اجازت کے اور ان حالات میں مشاعر مقدسہ میں داخل ہوں۔

(جاری ہے)

لہذ ہم سعودی عرب کی حکومت ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان، سعودی عرب کی وزارت خارجہ ، سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ ، وزارت مذہبی امور ، وزارت صحت ان سب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ، تمام پاکستانیوں سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے ، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے ، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے۔

انشاء اللہ یہ وبا ختم ہو گی اور اگلے سال باذن اللہ ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے ہم حج پر جائیں گے۔ میں ایک بار پھر گذارش کروں گا کہ کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے ، جو حج کے نظم میں نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں نہ جائے۔