بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی شرح 12فیصدتک پہنچ گئی ہے ،لیا قت شا ہوا نی

اب لوگوں پر زمہ داری ہے کہ وہ موذی وباء ڈیلٹاویرئنٹ سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کروائیں، ترجمان حکومت بلو چستان

اتوار 18 جولائی 2021 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) حکومت بلو چستان کے تر جمان لیا قت شا ہوا نی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی شرح 12فیصدتک پہنچ گئی ہے اب لوگوں پر زمہ داری ہے کہ وہ موذی وباء ڈیلٹاویرئنٹ سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کروائیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10روز کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں ماہ جولائی کے دوران کورونا کے کیسز9.1فیصد تک بڑھے ہیں گوادر میں کوروناکے 29فیصد تک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جبکہ کورونا سے صحتیابی کی شرح بھی کم ہورہی ہے صحتیابی کی شرح 98سیکم ہوکر94فیصد تک پہنچ گئی ہے دوسری جانب بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کیاگیاہے کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے ،۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بلو چستان میں کورونا کے کیسز کی شرح 12فیصدتک پہنچ گئی ا ب لوگوں پر زمہ داری ہے کہ وہ ڈیلٹاویرئنٹ سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کروائیں انھوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیاہے کہ31جولائی تک عوام اپنے آپ کو ویکسین لگوا لیں بصور ت دیگر یکم اگست سے بغیر ویکسی نیشن عوام کی دفاتر اور تفریحی سمیت تمام مقامات پر داخلہ پر پابندی ہوگی انھوں نے بتایاکہ گذشتہ عید کی طرح اس بار بھی عید پر میلوں ٹھیلوں پر تین روز پابندی عائد رہے گی صوبہ میں سیلاب سے درپیش معاملات پر انکا کہنا تھاکہ بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے دوران 21قیمتی جانیں ضائع ہوئیں 18افرادزخمی ہوئے 18گھروں کوزیادہ اور باقی کو جزوی نقصان پہنچا سیلاب اور بارش سے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوادیاگیاہے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے پکنک پوائنٹس پر 144نافذ کردی گئی ہے عوام پکنک پوائنٹس پر جانے اور غیرضروری سفر سے گریز کریںانھوں نے بتایاکہ پی ڈی ایم اورانتظا میہ سیلا ب اورسیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کیلئے متحرک ہے۔