پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سیاست اور سیاستدانوں کو گندہ کرنے والی تبدیلی لانا چاہتی ہے، نثار احمد کھوڑو

اتوار 18 جولائی 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سیاست اور سیاستدانوں کو گندہ کرنے والی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ وفاق میں گندا پوریوں کا ٹولہ ھر چیز کو گندہ کرنے پر تلہ ہوا ہے۔ ملک اب سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام اور گندہ کرکے پیش کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی سیاسی لیڈرشپ کے خلاف بدزبانی وزیراعظم عمران خان کی اپنی ٹیم کی تربیت ظاھر کرتی ہے۔ پی ٹی آئی سرکار عوام کو ریلیف دینے سمیت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی سرکار داخلی و خارجی امور میں ناکامی کے بعد اب سیاست اور سیاستدانوں کو خراب کرکے پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کی سرکار نے کشمیر کا سودہ کیا اب ان کے وزرا کشمیر میں ڈھٹائی سے انتخابی مہم چلا کر شھید بھٹو کے خلاف بدزبانی کر رہے ہیں جس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کارکنان نے گنداپوریوں کو بدزبانی کرنے پر بھرپور جواب دیے دیا ہے اس لئے گالم گلوچ والی گفتگو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ملک بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے تو بھرپور جواب دینے اور حقوق لینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔