نئی نسل کوشعوری طور پربندوق دوستی کی جانب مائل کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں، مابت کاکا

پشتونوں اوربلوچوں کی بقاء بندوق میں نہیں بلکہ قلم اور کتاب میں ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 18 جولائی 2021 22:40

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے اپنے بیان میں عید الضحیٰ کے موقع پرکھلونابندوقوں کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کوشعوری طور پربندوق دوستی کی جانب مائل کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں، پشتونوں اوربلوچوں کی بقاء بندوق میں نہیں بلکہ قلم اور کتاب میں ہے، صوبائی حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسلحہ نما کھلونوں کی خریدو فروخت کی حوصلہ شکنی کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہاہے کہ پشتون معاشرے کو بندوق اورتشددآمیز رویے سے نجات دلا کر کتاب دوستی اور عدم تشدد پر آمادہ کرنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے صف اول کا کردار اداکیا ہے بیسویں صدی میں فخرافغان باچاخان اور ان کے رفقاء نے پشتونوں کے ہاتھوں سے بندوق لے کر بچوں کو قلم اورکتاب تھمانے کے لئے جو جدوجہد کی وہ تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ موجود رہے گی بدقسمتی سے 1970ء کے بعد ہمارے معاشرے میں ایک منظم سازش کے تحت کلاشنکوف کلچر کو پروان چڑھایاگیاجس کانتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے ایسے وقت میں جب پشتونوں کو بندوق کی بجائے قلم اورکتاب کی ضرورت ہے یہ بات انتہائی باعث تشویش ہے کہ ایک بارپھر منظم سازش کے تحت شعوری اندازمیں پشتون بچوں کو تشدد پر آمادہ کرنے کے لئے ہرسال کروڑوں روپے کے کھلونابندوقوں اور پستولوں کی مینوفیکچرنگ ہوتی ہے جن کی سب سے بڑی منڈی پشتون علاقے ہیں جہاں عید الفطراورعید الضحیٰ کے مواقع پرمارکیٹ میں انہیں پھیلادیا جاتا ہے اور ہر گلی ہر چوراہے پر معصوم اور ننھے منے بچے ہاتھوں میں بندوقیں اور پستول لئے ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے ہیں انہوں نیکہا کہ بظاہر تفریح نظر آنے والی یہ سرگرمی بچوں کے لاشعور پراثرانداز ہوتی ہے اورانہیں کلاشنکوف دوستی پر آمادہ کرتی ہے جس کا تدارک کرنے کے لئے سنجیدہ اوردوٹوک عملی اقدامات کی ضرورت ہیانہوں نیصوبائی حکومت، تمام اضلاع کے انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ نہ صرف عیدین بلکہ عام دنوں میں بھی اسلحہ نما کھلونوں کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ نئی نسل کو ہتھیاروں سے نفرت اور قلم و کتاب سے محبت سکھاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکیدریں اثنا باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی پریس ریلیز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کے برخلاف کچلاک کتیراحتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں قبائلی عمائدین سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے آکر ملک یونس کاسی ملک سنگین کاسی عوامی نیشنل پارٹی علاقائی قبائلی جرگہ کے ارکان سے ہمدردی ویکجہتی کااظہار کیا اوراغوا جیسی ناسور کی بیخ کنی کیلئے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ ملک عبیداللہ کاسی کی باحفاظت بازیابی کو ممکن بناتے ہوئے اغوا کاروں اور شرپسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس گھناؤنے جرم کی جرات نہ ہو۔