افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے معاملے پر وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد جمع

پیر 19 جولائی 2021 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے واقعہ پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے سے سفارتکار کی بیٹی کا اغواء ہونا سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے،وزارت داخلہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدفوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ۔