زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو

افغانستان میں مستقل جنگ سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،افغانستان میں امن سے علاقائی ترقی اور تجارت کو فروغ ملے گا، سفارتخانہ

پیر 19 جولائی 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے 19 جولائی کو اسلام آباد کا دورہ کیا،زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان میں پائدار امن اور افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی۔ سفارتخانہ نے کہاکہ افغانستان میں مستقل جنگ سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،افغانستان میں امن سے علاقائی ترقی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔