جموںمیں بارشوں اور سیلاب کے باعث عوامی املاک کونقصان

منگل 20 جولائی 2021 11:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبارشوں اور متعدد دریائوں اور نالوںمیں سیلاب سے جموں خطے میں عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے راجوری میں ایک پل بہہ گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کٹھوعہ کے قریب گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کی زیلی سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ضلع سانبہ میں بسنت نگر اور Devakدریائوں اور دیگر برساتی نالوںمیں سیلابی صورتحال ہے جبکہ دریائے چناب اور توی میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں میں بارش معمول کے مطابق ہوئی ہے تاہم کٹھوعہ ، سانبہ ، ریاسی اور راجوری کے علاقوںمیں موسلا دھار بارش کے باعث دریائوں اور ندی نالوںمیں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔