شام کی 54 سالہ خاتون نے ویجیٹرین ریسورنٹ کھول لیا

منگل 20 جولائی 2021 17:08

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2021ء) شام کی 54 سالہ خاتون احلام سرائی نے اپنے آبائی شہر سویدا میں پہلا ویجیٹرین ریسورنٹ کھول دیا۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق احلام سرائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویجیٹرین ریسورنٹ کھولنے کا خواب انہوں 11 سال قبل دیکھا تھا جب وہ اپنے دونوں سبزی خور بچوں کے لئے گوشت کے بغیر لذیذ کھانا پکانے کی کوشش کرتی تھیں ۔

(جاری ہے)

سبزی خوروں کے پکوان کا ماسٹر باورچی بننے کے بعد ان کے ذہن میں ان لوگوں کے لئے ریسٹورنٹ بنانے کا خیال آیا جو گوشت یا چکن کھانا پسند نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ سویا بین اورگندم کے گلوٹین سے چکن جیسے برگر تیار کرتی ہے جسے کھا کر یہی گمان ہوتا ہے کہ آپ چکن برگر کھارہے ہیں ۔ احلام سرائی نے کہاکہ ان کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے کئی ریسٹورنٹ نے ان کے سبزی سے بنائے گئے کھانوں کا آرڈر کرنا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :