عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنیوالوں کو بلاک ،رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی

منگل 20 جولائی 2021 18:02

عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنیوالوں کو بلاک ،رپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔ عائشہ عمر نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ’اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، اسٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہٰذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :