عثمان مرزا اور نور مقدم کیس میں انصاف ضرور ہوگا‘ فواد چوہدری

پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ، بس آئین و قانون طاقت ور ہے‘وزیر اطلاعات و نشریات

جمعہ 23 جولائی 2021 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو بھی مقدمات درج کئے گئے ان پر پولیس نے بہت بہتر انداز میں کام کیا اور لوگوں کو انصاف ملا ہے۔

(جاری ہے)

،عثمان مرزا اور نور مقدم کے مقدمات میں بھی متاثرین کو انصاف ملے گا، سوشل میڈیا پر ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمان ملک سے باہر چلے جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا ملزمان جیلوں میں ہیں اور انصاف ضرور ہوگا۔

سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے بس آئین و قانون طاقت ور ہے اور آئین و قانون کے تحت فیصلے ہوں گے، یہ بات عدالتیں اور انتظامیہ سمجھتی ہے، کسی کو کوئی مراعات نہیں دی جائیں گی اورہر حال میں انصاف ہوگا۔