کوئٹہ شہر کے عوام کے مسائل کو بتدریج حل کیا جائیگا،قاسم خان سوری

کوئٹہ کے عوام کو بنیادی سہولیات اور گرمی کے اس موسم میں بغیر لوڈ شیڈنگ کے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 23 جولائی 2021 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) کوئٹہ کے عوام کو بنیادی سہولیات اور گرمی کے اس موسم میں بغیر لوڈ شیڈنگ کے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں تین نئے فیڈرز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ہلال الحمر بلوچستان عبدالباری بڑیچ صوبائی محتسب نذر بلوچ اور پارٹی کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے فیڈرز ضروری تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواں کلی فیڈر کے افتتاح سے ایئرپورٹ روڈ اور گردو نواح کے بجلی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جتنے زیادہ فیڈرز ہوں گے ان سے لوڈ شیڈنگ میں کمی اور عوام کو بہتر بجلی ملے گی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام کے مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا۔