تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدام کررہی ہے ،قاسم سوری

کوئٹہ میں چار نئی بجلی گھروں کی تعمیر اس بات کا واضع ثبوت ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 23 جولائی 2021 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیقاسم سوری نے کوئٹہ شہر میں 4 نئے فیڈرز ادرین،نواں کلی،زرغون آباد اور سریاب پشتون درہ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدام کررہی ہے کوئٹہ میں چار نئی بجلی گھروں کی تعمیر اس بات کا واضع ثبوت ہے اس موقع پر چیئرمین کیو ڈی اے مبین خاں خلجی، سردار خادم حسین وردگ،باری بڑیچ، آصف ترین، داود پانیزئی، جعفر کاکڑ، ادریس تاج، طلحہ سہیل، داود شاہ کاکڑ، عالم کاکڑ، اسرار کاکڑ، ماجد تاجک، مشرف، اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ ان چار فیڈرز میں صرف ایک پشتون درہ فیڈرز میرے حلقے میں ھے باقی میرے حلقے تک نہیں لیکن کویٹہ شہر ہمارہ گھر ھے جسکی ترقی اور مسائل کے خاتمے کیلئے سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ھو کر کام کرنا ہو گا ان چار نئے فیڈرز سے کویٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج میں نمایاں کمی ہوگی اس پہلے بھی میں نے چائینا کے تعاون سے 5 ٹیوب ویل کویٹہ شہر کے لئے لگوایے انہوں نے مزید کہا کہ ایک عام کارکن کو گورنر بنا کر تاریخ بدل دی کسی نواب،سردار، ریٹائرڈ بیوروکرٹ کی بجائے گورنر کی تعیناتی ایک عام کارکن سے کارکنان کی حقیقی معنوں میں حوصلہ افزائی ہوئی۔