روس کا اپنا نیٹ ورک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا

روس کو کسی بھی وقت اپنے انٹرنیٹ پر منتقل ہونے کیلئے تیار رہنا چاہیے،صدارتی ترجمان

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:33

روس کا اپنا نیٹ ورک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) روس نے عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے خود کو منقطع کرنے اورمحفوظ و قابل اعتماد نیٹ سرفنگ کیلئے اپنا انٹرنیٹ لانچ کرنے کو حتمی شکل دے دی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روس کا اپنا نیٹ ورک یعنی روسی انٹرنیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا روپرٹ کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کریملن تسلسل کے ساتھ روس کے اپنے انٹرنیٹ (Runet) کی جانچ پڑتال کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جب یہ عالمی نیٹ ورک سے منقطع ہو جائیگا تو کیسے کام کریگا ۔

روس کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ روس کو کسی بھی وقت اپنے انٹرنیٹ پر منتقل ہونے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔پسکوف کے مطابق ہم اپنے ملک کے ذاتی انٹرنیٹ Runet کی آزمائشوں سے واقف ہیں جو کہ بہت اہم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب ہم ایک ایسی صدی میں جی رہے ہیں جب سائبر کرائم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اس ضمن میں کریملن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اب روس کو اپنا محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ چاہیے جس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے برق رفتاری سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :