دوسری شادی کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر
بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کا حق مہر ادا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جولائی 2021 16:34
(جاری ہے)
فیملی کورٹ نے کیس کی مزید کارروائی کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا۔ دوسری جانب وسیم راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ 2021ء پی ایل جے صفحہ نمبر 28 میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر مرد اپنی پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرتا ہے تو اُسے پہلی بیوی کا حق مہر فوری طور پر ادا کرنا ہو گا بصورت دیگر پہلی بیوی شوہر کے خلاف دعویٰ دائر کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیس میں حق مہر میں 10 مرلے کا ایک پلاٹ اور 5 تولہ سونا تھا ، مدعی کے شوہر نے بغیر اجازت دوسری شادی کر لی ، اور اس کے باوجود وہ حق مہر ادا نہیں کر رہا۔ یاد رہے کہ جون 2019ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو بُری خبر سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔ جس کے بعد اگست 2020ء میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری طور پر ادا کرنا ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فورا ادا کرنا لازمی ہو گا۔ مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الا ادا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.