ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے اجلاس

ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو ضلع بھر کی تمام مارکیٹوں وغیرہ کے دورے کر کے ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کریگی

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام،کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے مقرر کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی ون عبدالحفیظ لغاری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیاراختر علی شیخ، پاکستان رینجرز کے آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، اور تینو تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، و دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمّد بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقرر کی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس موقع ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے مزید کہا کے 26 جولائی بروز پیر سے تمام کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک کھولے جا سکے گے اور تمام اسکول ، شادی ہال ، ہوٹل ، کلب ، تفریگا مکمل طور پر بند رہے گے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو ضلع بھر کی تمام مارکیٹوں وغیرہ کے دورے کر کے ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کریگی اور ان کو سیل کیا جائے گا۔