تبدیلی سرکار نے تین سال میں عوام کو بحرانوں کی گہری کھا ئی میں دھکیل دیا ہے‘رانا تنویر حسین

عمران نیازی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے کشمیری عوام الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے

اتوار 25 جولائی 2021 17:30

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تین سال میں عوام کو بحرانوں کی گہری کھا ئی میں دھکیل دیا ہے ،عمران خاں خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں عمران خاں کھوٹے سکے لیکر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگی رہنمائوں چوہدری سرفراز احمد بھٹی اور چوہدری افتخار کھوکھر آف بیداد پور کے ہمراہ خطاب کرتے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی صلاحیت نہیں موجودہ اور نا اہل حکومت نے کشمیریوں کے موقف کو عالمی سطح پر سرد خانے کی نذر کر دیا ہے ،عمران نیازی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے کشمیری عوام الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے تاکہ وہ کشمیریوں کا موقف عالمی سطح پر بلند کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے عمران خاں تبدیلی نہیں تباہی لا رہے ہیں اور ملک کا مستقبل تاریک کی جانب جا رہا ہے ۔