
جو آزادی اور سکون اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں
شادی تب کرنی چاہیے جب انسان ترقی اور خود مختاری میں بہت مضبوط بن چکا ہو، کبریٰ خان
سجاد قادر
منگل 27 جولائی 2021
08:46

(جاری ہے)
کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق ملتان کے نواحی علاقے سے ہے، اس لیے وہ اکثر وہاں جایا کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہاں موجود مزارات پر بھی حاضری دیتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اگرچہ وہ مزارات پر جاتی ہیں مگر وہاں وہ دعائیں اور منتیں نہیں مانگتیں بس وہ صوفیہ اکرام کی عزت و احترام کے لیے وہاں جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں 2019 کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ کے مطابق اس وقت انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا تھا اور انہیں مذکورہ کردار کوئی خاص نہیں لگا، اس لیے انہوں نے معذرت کی اور انہیں اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گوہر رشید کے ساتھ صرف دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں بہترین دوست ہیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ انسان کو اس وقت ہی شادی کرنی چاہیے جب انسان ترقی اور خود مختاری میں بہت مضبوط بن چکا ہو۔اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ عمارت اس وقت ہی مضبوط اور پائیدار بنتی ہے جب اس کی بنیاد مضبوط ہو، اس لیے انسان کو پہلے خود کو مضبوط کرنا چاہیے، اس کے بعد وہ کسی دوسرے کو اپنی زندگی میں شریک کرے۔کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جو سکون، آزادی اور تخلیقی صلاحیتیں شادی کے بغیر آتی ہیں وہ شادی کے بعد نہیں آتیں، اس لیے ابھی وہ اپنے کیریئر بنانے اور اپنی ذات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں، جب وہ ذاتی طور پر بہت مضبوط بن جائیں گی، تب شادی کے بارے میں سوچیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
-
اسرائیل کوامریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، مسلم حکمران بےحسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.