سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا

منگل 27 جولائی 2021 15:04

سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی درخواست پر نیب سے جواب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحقیقات کیخلاف سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کیخلاف سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا۔ ملزم کے وکیل محمود عالم ایڈوکیٹ مے موقف اپنایا کہ انکوائری میں تعاون کرتے رہے ہیں، آئندہ بھی تعاون کرینگے۔ غلام حیدر جمالی کا اپنا ذاتی مکان بھی نہیں، کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ جو جائیداد ہے وہ موروثی ہے یا ریٹائرمنٹ سے ملنے والی رقم سے بنائی۔ عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی کی عبوری ضمانت میں 9 ستمبر تک توسیع کردی۔