
بابرعلی کی بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
بابر علی کی جانب سے حال ہی میں نوجوان بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے
منگل 27 جولائی 2021 22:20

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔
بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔بابر علی کی جانب سے بیٹی کے ہمراہ حال ہی میں شیئر کی گئی ویڈیوز کے علاوہ بھی ماضی میں بھی وہ بیٹی کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔ساتھ ہی ان کی بیٹی زینب علی نے بھی مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔بابر علی اگرچہ حالیہ دنوں میں وہ بڑے پردے پر دکھائی نہیں دے رہے لیکن امکان ہے کہ جلد ہی وہ سید نور کی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں دکھائی دیں گے، مذکورہ فلم میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی دکھائی دیں گی۔علاوہ ازیں بابر علی لولی وڈ فلم’ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں بھی ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔بابر علی ان دنوں چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’عشق ہے‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔بابر علی نے انتہائی کم عمری میں پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’لبیک‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد بابر علی ’بابر‘ ڈرامے میں مغل بادشاہ کے کردار میں دکھائی دیے، جس کے بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر متعدد ڈرامے کرنے کے بعد 1995 میں سید نور کی فلم ’جیوا‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔جیوا‘ میں بابر علی کے ہمراہ ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی اسی فلم کے گانے ’جانو سن ذرا‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔بابر علی نے تین درجن کے قریب فلموں اور 3 درجن کے قریب ڈراموں میں کردار ادا کیے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائشہ عمرکے ڈیٹنگ شو پرتنازع، سوشل میڈیا پرہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
سپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان
-
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اوربپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
-
ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.