وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات

وزیراعظم نے سعودی پاک سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کو فعال کرنے سے متعلق کام کو سراہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے،سعودی وزیر خارجہ

منگل 27 جولائی 2021 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔وہ منگل کو یہاں سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سعودی پاک سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کو فعال کرنے سے متعلق کام کو سراہا جو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا اعلیٰ ترین پلیٹ فارم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی سعودی عرب واپسی کی سہولت کے لئے بروقت اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے‘ شہزادہ فیصل نے اسے اجاگر کیا۔