تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے شروع ہو گا

بدھ 28 جولائی 2021 22:51

تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے شروع ہو گا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے گراسی فٹ بال گرائونڈ، سوات میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سوات کی لوکل ٹیموں سمیت صوبے بھر سے 80 فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کا روزانہ ایک میچ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 3 اگست کوکیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو شایان شان بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ جن میں آرگنائزنگ کمیٹی، ڈراز کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، ریفری کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی اور گرائونڈ کمیٹی شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں کا اعلان 30 جولائی تک کردیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ینگ مین کلب کے زیراہتمام کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :