سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق کپتان راشد لطیف نے تنویر احمد کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 اکتوبر 2025 11:52

سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2025ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔ 
سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

(جاری ہے)

راشد لطیف نے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللہ ان کو جواہر رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
 
واضح رہے کہ 46 سالہ تنویر احمد نے 2010ء سے 2013ء کے درمیان پاکستان کے لیے پانچ ٹیسٹ، دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور 20 وکٹیں حاصل کیں۔