بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی ملاقات ،محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی

تمام رکاوٹوں و مشکلاتوں کے باوجود عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ 28 جولائی 2021 18:03

بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی ملاقات ،محکمے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے بدھ کو بلاول ہائوس کراچی میں وزیراعلی سندھ کے مشیر اعجاز حسین جکھرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اعجاز حسین جکھرانی نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے محکمے کی کارکردگی اور ضلع جیکب آباد میں حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور عوامی مفادات کے تحفظ کا دوسرا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ وہ عناصر جن کو عوام کی خدمت کرنا ناگوار گذرتی ہے، وہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب کو استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں و مشکلاتوں کے باوجود عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔