وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کااجلاس
اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری محکمے نے مالی سال 2020-21 کے دوران 3.45 ارب روپے محاصل کے ہدف کے مقابلے میں 5.21 ارب روپے کے ریکارڈ محاصل اکھٹے کئے نجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرکے اُنہیں صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کو ہرلحاظ سے یقینی بنایا جائے،وزیراعلی محمودخان
بدھ 28 جولائی 2021 19:02
(جاری ہے)
یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں محکمے میں جاری اصلاحات پر پیشرفت اور محکمے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی ، سیکرٹری معدنیات نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل معدنیات و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال2018 سے اب تک صوبے میں دو ہزار سے زائد منرل ٹائٹلز دیئے گئے ہیں اور ایک صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت معدنیات کی نیلامی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صوبے میں غیر قانونی کان کنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کے تحت صوبے کے 163 معذور ہونے والے کان کنوں کو گزشتہ دو سالوں کے دوران مالی معاوضوں کی مد میں چار کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ کان کنوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں آٹھ کروڑ روپے مالیت کی4700 سے زائد سکالرشپس دی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کان کنی کو جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے میکنکل مائننگ کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ، صوبے میں معدنی ذخائر سے متعلق حقائق پر مبنی معلومات اور ڈیٹا اکٹھاکرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جملہ اُمور کو آن لائن کیاجا رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر ڈیجیٹل منرل ٹائٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو سرمایہ کاروں کو صوبے کے معدنیات والے مقامات کے بارے میں معلومات اور دیگر سہولیات آن لائن فراہم کرتا ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا آن لائن مائنز لیبر رجسٹریشن پورٹل متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کے تحت صوبے میں اب تک ساڑھے گیارہ ہزار کان کنوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔محکمے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اہم منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی استعداد کار میں اضافے اور اسے جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے 90 ملین روپے مالیت کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ، اسی طرح مائننگ کیڈسٹرل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور اسے مزید جامع بنانے کیلئے 85 ملین روپے ، جبکہ صوبے میں کرشنگ زونز کے قیام کیلئے 300 ملین روپے کے منصوبے بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ضم اضلاع میں معدنی ذخائر کی میپنگ کا ایک منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس پر 300 ملین روپے لاگت آئے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اُنہوںنے صوبے کے معدنی وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرکے صوبائی حکومت کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کیلئے سرکاری سطح پر ایک کمپنی کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمے کے اعلیٰ حکام کوصنعت کے تحت قائمخیبر پختونخوا اکنامک زونز مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمپنی کے طرز پر ایک کمپنی کے قیام کیلئے ایک ماہ کے اندر تجاویز تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے منرل ٹائٹلز دینے کے عمل میں پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے مزید آسان بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ نجی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو وزیراعظم عمران خان کا وژن اور موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ نجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرکے اُنہیں صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کو ہرلحاظ سے یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے کر لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.