بائیڈن انتظامیہ کا شام کے خلاف پابندیوں کا اعلان

شامی خانہ جنگ میں بھاری ہلاکتوں کے علاوہ اب بھی سوا لاکھ سے زائد افراد لاپتہ ہیں،انسانی حقوق گروپ

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

بائیڈن انتظامیہ کا شام کے خلاف پابندیوں کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے شام میں قید خانوں سے منسلک اہلکاروں، مسلح گروہوں اور انسانی حقوق کے پامالیوں میں ملوث مشتبہ افراد پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے شام کے خلاف براہ راست پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مقصد صدر بشار الاسد کی انتظامیہ پر دبائو بڑھانا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں کا کہنا تھا کہ شامی خانہ جنگ میں بھاری ہلاکتوں کے علاوہ اب بھی سوا لاکھ سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اسد حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف وزیوں اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزمات لگائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :