پہلا میچ بارش کی نذر ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعرات 29 جولائی 2021 15:09

پہلا میچ بارش کی نذر ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ ..
گیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو پروویڈنس سٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ٹی۔

(جاری ہے)

20 میچ یکم اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی۔ 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اگست تک جمیکا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ20 سی24اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :